ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیو پال یادوکو بی جے پی میں لانے کا کوئی خیال نہیں: امت شاہ

شیو پال یادوکو بی جے پی میں لانے کا کوئی خیال نہیں: امت شاہ

Tue, 01 Aug 2017 14:46:14    S.O. News Service

نئی دہلی، 31جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی صدرامت شاہ نے سماج وادی پارٹی کے سینئرلیڈرشیوپال یادوکے پارٹی میں شامل ہونے کی تمام قیاس آرائیوں پرآج لگا لگا دیا۔اب ان کا’’شدھی کرن‘‘ نہیں ہوگا۔امت شاہ نے لکھنؤ میں میڈیاسے بات چیت میں صاف کہاکہ شیوپال یادوکے پارٹی میں آنے پر کوئی غورنہیں چل رہاہے۔امت شاہ نے کہا کہ نہ توشیو پال یادونے پارٹی سے رابطہ کیاہے اورنہ ہی پارٹی نے ان سے کسی قسم سے رابطہ کیاہے۔بتا دیں کہ شیو پال یادوریاست میں ہوئے اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی بھتیجے اورسماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادوکے خلاف بغاوت کابگل پھونک چکے تھے۔یاددلا دیں کہ انتخاب سے قبل ہی ملائم سنگھ یادو اور شیو پال یادو ایک خیمے کی قیادت کر رہے تھے اور اکھلیش یادواوردیگرایک خیمے کا۔بعدمیں اکھلیش یادو نے پارٹی صدر کے عہدے پر قبضہ جمایا اور الیکشن کمیشن میں بھی پارٹی انتخابی نشان کی لڑائی بھی جیتی۔ریاست میں ہوئے انتخابات میں پارٹی کوکراری شکست کاسامناکرناپڑاتھااوربی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدارمیں آ گئی تھی۔


Share: